تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے گذشتہ آدھی رات سے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 18 روپے اور ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 627 روپے فی كلوليٹرمیں اضافہ کر دیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ
کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، یکم مئی سے دہلی میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئي گیس سلنڈر 509.50 روپے کی جگہ 527.50 روپے کا ملے گا۔
اس سے پہلے رسوئی گیس قیمتوں میں مسلسل تین بار تخفیف کی گئی تھی۔